الیکشن کمیشن نے پاکستان میں رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی نئی فہرست جاری کردی
اسلام آباد(آئی این پی ) الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کی نئی فہرست جاری کی جس میں ختم ہوجانے والی جماعتوں اور وفات پا جانے والے سیاستدانوں کے نام بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن نے پاکستان میں رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی نئی فہرست جاری کی جس کے مطابق اس وقت ملک میں 334 سیاسی جماعتیں رجسٹرڈ ہیں، ای سی پی کی ویب سائٹ پر جاری نئی فہرست میں متعدد ایسی جماعتوں کے نام بھی شامل ہیں جو ختم یا کسی دیگر پارٹی میں ضم ہوچکی ہیں جب کہ متعدد جماعتوں کے سربراہ کافی عرصہ قبل انتقال کرچکے ہیں لیکن ان کی جماعتیں اب بھی انہیں کے نام سے رجسٹرڈ ہیں اور وفات پا جانے والے افراد کو ہی پارٹی کا سربراہ متعارف کرایا گیا ہے۔
نواز شریف کے مودی کیساتھ ذاتی تعلقات اچھی بات نہیں ،جہانگیر ترین
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہونے والی فہرست میں متحدہ مجلس عمل کا نام بھی شامل ہے جو علمائے کرام کا ایک الائنس تھا اور گزشتہ 8 برس پہلے یہ الائنس ختم کردیا گیا تھا تاہم الیکشن کمیشن کی تازہ فہرست میں اب بھی ایم ایم اے ایک سیاسی جماعت کے نام سے موجود ہے۔ اس کے علاوہ اجمل خٹک کے 2010 ء میں انتقال کرجانے کے باوجود بھی انہیں عوامی نیشنل پارٹی کا صدر ہی لکھا گیا ہے۔