گھریلو ملازمہ طیبہ کو بازیاب کرالیا ،پولیس نے حفاظتی تحویل میں لے لیا

گھریلو ملازمہ طیبہ کو بازیاب کرالیا ،پولیس نے حفاظتی تحویل میں لے لیا
گھریلو ملازمہ طیبہ کو بازیاب کرالیا ،پولیس نے حفاظتی تحویل میں لے لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) گھریلو ملازمہ طیبہ کوپولیس اورقانون نافذکرنےوالے اداروں کی جانب سے بازیاب کرالیا،پولیس نے تشدد زدہ بچی کو بحفاظت اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

عمران خان سیاسی یتیم ہو گئے ، عدالت میں ثبوت نہیں پیش کرسکے:طلال چوہدری
تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا تھا کہ طیبہ کو اسلام آباد کے مضافاتی علاقے سے بازیاب کرایاجبکہ بچی کے والدین کو بھی تحویل میں لے لیا ہے۔طیبہ کو اب پولیس کی جانب سے محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ،اس معاملے میں پولیس کو انٹیلی جنس اداروں کی معاونت بھی حاصل تھی ۔پولیس کا کہنا تھا کہ طیبہ بیمار اور تھکی ہوئی تھی،طبعی امداد کے لئے اسے ڈاکٹر کے پاس لے جایا جائے گا۔طیبہ کا کل پمز میں میڈیکل ہوگا جبکہ بدھ کو سپریم کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کی جانب سے طیبہ کو بازیاب کرنے کا دعویٰ غلط ہے، بچی کے قریبی عزیزوں نے خود اسے پولیس کے حوالے کیا۔ بچی کی برما ٹاو¿ن سے بازیابی کی اطلاعات پولیس نے میڈیا تک پہنچائیں،میڈیا تک خبر پہنچا کر پولیس خود کریڈٹ لینا چاہ رہی تھی۔

مزید :

اسلام آباد -