مریم نواز اور کیپٹن صفدر احتساب عدالت میں پیشی کے بعد سمدھی چوہدری منیر کے گھر پہنچ گئے

مریم نواز اور کیپٹن صفدر احتساب عدالت میں پیشی کے بعد سمدھی چوہدری منیر کے ...
مریم نواز اور کیپٹن صفدر احتساب عدالت میں پیشی کے بعد سمدھی چوہدری منیر کے گھر پہنچ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز اور ان کے شوہر ایم این اے کیپٹن (ر) صفدر احتساب عدالت میں پیشی کے بعد اپنے سمدھی چوہدری منیر کے گھر پہنچ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مریم نواز اوران کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر اتوار اور پیر کی درمیانی شب اسلام آباد پہنچے تھے ، ایئر پورٹ پر نیب حکام نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے پر کیپٹن صفدر کو گرفتار کرلیا تھا ۔ پیر کی صبح مریم نواز اپنے سمدھی چوہدری منیر کے گھر سے احتساب عدالت میں پیش ہوئیں جبکہ کیپٹن صفدر کو نیب حکام پہلے پمز ہسپتال لے کر گئے جہاں سے ان کا میڈیکل چیک اپ کرایا گیا جس کے بعد انہیں 10 بجے احتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔

احتساب عدالت میں عدم پیشی، حسن اور حسین کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار،اشتہاری دینے کی کارروائی شروع
عدالتی کارروائی مکمل ہونے کے بعد دونوں میاں بیوی ایک ہی گاڑی میں بیٹھ کر واپس روانہ ہوئے جبکہ گاڑی کی ڈرائیونگ کیپٹن (ر) صفدر نے کی۔ مریم نواز اور کیپٹن صفدر احتساب عدالت سے سیدھا اپنے سمدھی چوہدری منیر کے گھر گئے ہیں۔

مزید :

اسلام آباد -