نواز شریف کا قافلہ چوہدری نثار کے حلقے میں جانے کو تیار لیکن وہ خود اس وقت کہاں ہیں ؟انتہائی حیران کن خبر آگئی

نواز شریف کا قافلہ چوہدری نثار کے حلقے میں جانے کو تیار لیکن وہ خود اس وقت ...
نواز شریف کا قافلہ چوہدری نثار کے حلقے میں جانے کو تیار لیکن وہ خود اس وقت کہاں ہیں ؟انتہائی حیران کن خبر آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )نا اہلی کے بعد نواز شریف کے مشن جی ٹی روڈ کا دوسرا روزجاری ہے اور ریلی راولپنڈی میں رواں دواں ہے ۔نواز شریف کے ہمراہ لیگی وزراء،اراکین اسمبلی اور ن لیگ کے رہنما بھی موجود ہیں جو کہ راولپنڈی میںچوہدری نثار کے حلقے سے گزر رہے ہیں تاہم اس موقع پر سابق وفاقی وزیر داخلہ نواز شریف کے ساتھ موجود نہیں ہیں ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق نواز شریف کا قافلہ چوہدری نثار کے حلقے سے گزر رہا ہے تاہم وہ خود نواز شریف کے ہمراہ موجود ہونے کے بجائے اس وقت قومی اسمبلی میں موجود ہیں ۔سابق وفاقی وزیر داخلہ قومی اسمبلی پہنچے جہاں انہوں نے لیگی رہنماﺅں کے ساتھ گپ شپ کی ۔قومی اسمبلی کا آج ہونے والا اجلاس کورم پورا نہ ہونے کے باعث 17اگست سہ پہر 3بجے تک ملتوی ہو گیا ۔اجلاس میں تحریک انصاف کے رکن اسمبلی امجد نیازی نے کہا کہ لیگی ارکان قومی اسمبلی میں آنے کے بجائے ریلی کو ترجیح دے رہے ہیں ۔
مزید خبریں :ن لیگ کا پاور شو ناکام، ہوائی فائر اپنے ہی پیر میں لگ گیا، گاڑیوں پر چڑھ کر نعرے مارنے والے جیل کا میٹریل ہیں: شیخ رشید