کمر میں تکلیف کے باعث نواز شریف کی ریلی میں شرکت نہیں کی: چوہدری نثار

کمر میں تکلیف کے باعث نواز شریف کی ریلی میں شرکت نہیں کی: چوہدری نثار
کمر میں تکلیف کے باعث نواز شریف کی ریلی میں شرکت نہیں کی: چوہدری نثار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا ہے کہ انہوں نے کمر میں تکلیف کے باعث نواز شریف کی ریلی میں شرکت نہیں کی۔
تفصیلات کے مطابق حکومت سے ناراض چوہدری نثار علی خان اپنے حلقے میں نواز شریف کی ریلی کے باوجود اس میں شریک نہیں ہوئے بلکہ وہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے ایوان میں پہنچ گئے ۔ اسمبلی اجلاس کے دوران چوہدری نثار نے اراکین اسمبلی سے خوشگوار موڈ میں بات چیت کی ۔ انہوں نے گفتگو کے دوران ارکان پارلیمنٹ کو بتایا کہ ان کی کمر میں تکلیف ابھی تک ٹھیک نہیں ہوئی جس کی وجہ سے وہ نواز شریف کی ریلی میں شریک نہیں ہوئے۔

نواز شریف کا قافلہ چوہدری نثار کے حلقے میں جانے کو تیار لیکن وہ خود اس وقت کہاں ہیں ؟انتہائی حیران کن خبر آگئی
واضح رہے کہ پاناما کیس کا فیصلہ آنے سے پہلے چوہدری نثار علی خان کی کمر میں تکلیف ہوئی تھی اور اسی تکلیف کے دوران نواز شریف نا اہل بھی ہوگئے، نیا وزیر اعظم اور نئی کابینہ بھی بن گئی اور چوہدری نثار کابینہ سے باہر بھی ہوگئے لیکن ان کی ”کمر کا درد“ تاحال ٹھیک نہیں ہوا۔

مزید :

اسلام آباد -