خورشید شاہ عوام کو تصویر کا غلط رخ دکھا رہے ہیں : سینیٹر مشاہد اللہ

خورشید شاہ عوام کو تصویر کا غلط رخ دکھا رہے ہیں : سینیٹر مشاہد اللہ
خورشید شاہ عوام کو تصویر کا غلط رخ دکھا رہے ہیں : سینیٹر مشاہد اللہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سینیٹر مشاہد اللہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے دور میں بھی لازمی سروسز ایکٹ نافذ کیا گیا تھا،غیر قانونی ہڑتال کر کے ملکی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا ۔
دنیا نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے سینیٹر مشاہد اللہ کا کہنا ہے کہ خورشید شاہ عوام کو تصویر کا ایک رخ دکھا کر پریس کانفرنسز کر رہے ہیں جبکہ ان کی جماعت کے دورحکومت میں بھی لازمی سروسز ایکٹ نافذ کیا گیا تھا لیکن اب پیپلز پارٹی نے مظاہرین کے ساتھ مل کر غیر قانونی ہڑتال کرکے ملکی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا ہے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پی آئی اے ملازمین کی ہڑتال کی وجہ سے مسافروں کو تکلیف ہوئی لیکن کسی نے ان کی حمایت میں ریلی نہیں نکالی ۔

مزید :

اسلام آباد -