دھاندلی کمیشن کا اجلاس، قرآن مجید پر ہاتھ رکھ کر ایک دوسرے کی تردیدکردی گئی، کمیشن فیصلہ کرے: عمران خان

دھاندلی کمیشن کا اجلاس، قرآن مجید پر ہاتھ رکھ کر ایک دوسرے کی تردیدکردی گئی، ...
دھاندلی کمیشن کا اجلاس، قرآن مجید پر ہاتھ رکھ کر ایک دوسرے کی تردیدکردی گئی، کمیشن فیصلہ کرے: عمران خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاکہ انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کرنیوالے کمیشن کے روبرو آراوز کے بیان کا پہلے ہی اندازہ تھا، آراوز نے قرآن پر ہاتھ رکھ کر کہاکہ سب کو نوٹس دیئے تھے لیکن ق لیگ کے لوگوں نے بھی قرآن مجید پر ہاتھ رکھ کر کہاکہ ہمیں نہیں بتایاگیا، کون فیصلہ کرے گا، اخلاقیات اس حدتک گر گئی ہیں ، اگر یہی کام برطانیہ جیسے ملک میں ہوتاتو ایک ضرور جیل میں ہوتا۔

کمیشن کی کارروائی سے متعلق جاننے کیلئے یہاں کلک کریں ۔
جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے عمران خان کاکہناتھاکہ وزیرداخلہ اور نادرا کے سابق سربراہ کہتے تھے کہ مقناطیسی سیاہی نہ ہونے کی وجہ سے شناخت نہیں ہوسکی لیکن موجودہ سربراہ کہتاہے کہ انگوٹھے پڑھنے کی صلاحیت ہی نہیں ۔اُنہوں نے کہاکہ تحریری شواہد نہ ہونے کی وجہ سے آراوز نے تردید ہی کرنی تھی جو اُنہوں نے کردی ، الیکشن کمیشن فارم 15کا سراغ لگائے ، انہی سے اضافی بیلٹ پیپرز کی درست تعداد معلوم ہوسکے گی ، 50فیصدتک فارم نمبر15غائب پائے گئے ، کمیشن کے سامنے تمام چیزیں رکھ دیں ،اب فیصلہ جوڈیشل کمیشن کو کرناہے ۔
ایک سوال کے جواب میں اُنہوں نے کہاکہ یہ بڑی بدقسمتی ہے کہ قیادت ایسی ہے ، دونوں ممالک کی نئی قیادت آئی تھی ،مسائل حل کرتے اور عوام خوشحال ہوتی لیکن ایسانہیں ہوسکا، جنگ میں مزید نقصان ہوتاہے ،وزیراعظم نوازشریف ہندوستان کے دورے پر گئے تو بیٹے کو لے کر بزنس ٹائیکون کے گھر چلے گئے ، یہ وزیراعظم ہیں جن کے قریب بزنس پہلے اور ملک بعد میں ہے ۔