اللہ تعالیٰ اور سپریم کورٹ کا شکرگزار، وکٹیں اڑانا صرف خواب ہی رہے گا، نواز شریف کی قیادت میں بیٹنگ کرتا رہو ںگا: خواجہ آصف

اللہ تعالیٰ اور سپریم کورٹ کا شکرگزار، وکٹیں اڑانا صرف خواب ہی رہے گا، نواز ...
اللہ تعالیٰ اور سپریم کورٹ کا شکرگزار، وکٹیں اڑانا صرف خواب ہی رہے گا، نواز شریف کی قیادت میں بیٹنگ کرتا رہو ںگا: خواجہ آصف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عدلیہ نے بھی سیالکوٹ کے عوام کے فیصلے کی تائید کر دی ہے۔ وکٹیں اڑانے کا خواب صرف خواب ہی رہے گا، ہم نواز شریف کی قیادت میں بیٹنگ کرتے رہیں گے۔

وزیر دفاع اپنے ’دفاع‘ میں کامیاب، پی ٹی آئی خواجہ آصف کی وکٹ گرانے میں ناکام،این اے 110 میں دھاندلی سے متعلق اپیل خارج

سپریم کورٹ کی جانب سے این اے 110 میں دھاندلی سے متعلق پی ٹی آئی کی درخواست خارج ہونے کے فیصلے کے بعد سوشل میڈیا ویب سائٹ ”ٹوئٹر“ پر جاری پیغام میں خواجہ آصف نے کہا کہ میں اللہ تعالیٰ اور عدلیہ کا شکر گزار ہوں۔ میرے پاس اللہ تعالی کا شکر بجا لانے کیلئے الفاظ نہیں ۔عدلیہ نے بھی سیالکوٹ کے عوام کے فیصلہ کی تائید کی۔“ انہوں نے مزید کہا کہ سیالکوٹ کے لوگوں کی دعائیں میرے ساتھ تھیں۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ فیصلے کرنے والی ذات اللہ تعالیٰ کی ذات ہے اور انسانوں کی زبانوں سے فیصلے نہیں ہوتے۔ مخالفین الیکشن کمیشن میں بھی ثبوت فرہم نہیں کر سکے تھے اور ہماری وکٹیں گرانے والوں کی باتیں صرف خواب و خیال ہی رہیں گی، میں نواز شریف کا کارکن ہوں، ان کی قیادت میں بیٹنگ کرتا رہوں گا۔ ایک سوال کے جواب میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ یہ درست ہے کہ کچھ ووٹوں کی تصدیق نہیں ہو سکی لیکن ان کی تعداد بہت کم تھی، بہرحال اب سپریم کورٹ کا فیصلہ آ گیا ہے اور سب کچھ واضح ہو گیا ہے۔