چیف جسٹس پاکستان انور ظہیر جمالی کی سوشل میڈیا پر چیف جسٹس کے نام کے جعلی اکائونٹ  کے خلاف قانونی کارروائی کی ہدایت

اسلام آباد

اسلام آباد(صباح نیوز)چیف جسٹس پاکستان انور ظہیر جمالی نے ایف آئی اے اور پی ٹی اے کو سوشل میڈیا پر چیف جسٹس کے نام کے جعلی اکائونٹ بنانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے جعلی اکائونٹ بلاک کرنے کی ہدایت کردی ہے ۔ ترجمان سپریم کورٹ شاہد حسین کمبویوکی طرف سے جاری وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کے نام سے سوشل میڈیا پر بنائے گئے اکائونٹس جعلی ہیں ۔ اس لیئے وضاحت کی جاتی ہے کہ چیف جسٹس فیس بک پر کوئی اکائونٹ استعمال نہیں کررہے اور نہ ہی کسی دوسری سوشل ویب سا ئٹ پر ان کا کوئی اکائونٹ ہے ۔