”ملک ریاض نے نئے چیئرمین نیب کی گارنٹی دی ہے کہ ۔۔۔“ سینئر صحافی نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا، کیا گارنٹی دی ہے؟ جان کر ہی عمران خان اور شیخ رشید کے پیروں تلے زمین نکل جائے گی

”ملک ریاض نے نئے چیئرمین نیب کی گارنٹی دی ہے کہ ۔۔۔“ سینئر صحافی نے تہلکہ ...
”ملک ریاض نے نئے چیئرمین نیب کی گارنٹی دی ہے کہ ۔۔۔“ سینئر صحافی نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا، کیا گارنٹی دی ہے؟ جان کر ہی عمران خان اور شیخ رشید کے پیروں تلے زمین نکل جائے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر صحافی و تجزیہ کار عامر متین نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب کیلئے منظور ہونے والے جسٹس (ر)  جاوید اقبال کے نام کی ضمانت ملک ریاض نے دی اور مسلم لیگ (ن) سے کہا کہ میں اس کی ذمہ داری لیتا ہوں اور یہ بالکل آپ کے عین مطابق چلیں گے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔چیئرمین نیب کی تعیناتی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عامر متین نے کہا کہ ” جسٹس (ر) جاوید اقبال کے نام کے ضمانتی ملک ریاض ہیں۔ فقیر حسین کھوکھر اور جاوید اقبال کے نام خورشید شاہ کی لسٹ میں ملک ریاض کی طرف سے آ رہے تھے۔ چونکہ مسلم لیگ (ن) تھوڑی ہچکچاہٹ کا شکار تھی اس لئے درمیان میں ضمانتی جو بنے ہیں وہ ملک ریاض ہیں جنہوں نے کہا کہ میں ذمہ داری لیتا ہوں کہ یہ آپ کے عین مطابق چلیں گے۔“

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔

مزید :

اسلام آباد -