عمران کے ووٹرافسردہ، تحریک انصاف، عوامی تحریک اچھے سلوک کی مستحق نہیں: مریم نواز

عمران کے ووٹرافسردہ، تحریک انصاف، عوامی تحریک اچھے سلوک کی مستحق نہیں: مریم ...
عمران کے ووٹرافسردہ، تحریک انصاف، عوامی تحریک اچھے سلوک کی مستحق نہیں: مریم نواز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم یوتھ پروگرام کی چیئرپرسن مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کو ووٹ دینے والے لوگ اب افسوس کا اظہار کر رہے ہیں، تحریک انصاف اور عوامی تحریک اتنے رحم کی مستحق نہیں جتنا حکومت نے ان سے اچھا سلوک کیا ہے، سیلاب متاثرین کہتے ہیں میاں صاحب آپ نے دھرنے والوں کو نہ نکالا تو عوام نکالیں گے۔ ٹوئیٹر پر مریم نواز نے کہا عمران خان کی تقریریں اور باڈی لینگوئج دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ اس کو کوئی خوفناک واقعہ پیش آیا ہے۔ جب وزیراعظم نواز شریف جلال پور بھٹیاں میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے پر گئے تو لوگوں نے باآواز بلند چیخ کر کہا میاں صاحب آپ نے دھرنے والوں کو نہ نکالا تو عوام نکالے گی۔

مزید :

اسلام آباد -