آئیسکوکاعمران خان کوبجلی کاکنکشن منقطع کرنےکانوٹس بھیجنےکافیصلہ

آئیسکوکاعمران خان کوبجلی کاکنکشن منقطع کرنےکانوٹس بھیجنےکافیصلہ
 آئیسکوکاعمران خان کوبجلی کاکنکشن منقطع کرنےکانوٹس بھیجنےکافیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (نیوزڈیسک) آئیسکوکاعمران خان کوبجلی کاکنکشن منقطع کرنےکانوٹس بھیجنےکافیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق بل جمع نہ کرانےپر اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو)کی جانب سے عمران خان کو نوٹس جاری کیاجائےگااور  نوٹس کے7دن میں بل جمع نہ کرانےپرکنکشن کاٹ دیاجائےگا۔

یاد رہے کہ عمران خان نے تحریک سول نافرمانی کا آغاز کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ کسی بھی قسم کا بل یا ٹیکس ادا نہیں کریں گے اور ساتھ ہی انہوں نے عوام کو اس اقدام کی حمایت کا کہا تھا تاہم وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان جھوٹ بول رہے ہیں،دوسروں کو بل ادا نہ کرنے کا کہتے ہیں لیکن خود انہوں نے اپنے بنی گالہ کے گھر کے بجلی کے بل ادا کر دئیے ہیں لیکن عمران خان نے اس بات کی تردیدکرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت جھوٹ بول رہی ہے۔لیکن اب آئیسکو کی جانب سے کنکشن منقطع کرنے کی بات سامنے آنے کو بعد یہ بات واضح ہو گئی ہے کہ عمران نے بل ادا نہیں کیا اور حکومت کی جانب سے غلط دعویٰ کیا گیا تھا۔

مزید :

اسلام آباد -