عالمی’’پیغام اسلام کانفرنس ‘‘ کی تیاریاں مکمل ،ملکی و غیر ملکی مندوبین اسلام آباد پہنچ گئے ،کانفرنس میں پیش کیا جانے والا بیانیہ اور اسلامی فکری اتحاد مسلم امہ کے مسائل کے حل کی بنیاد بنے گا :طاہر اشرفی

عالمی’’پیغام اسلام کانفرنس ‘‘ کی تیاریاں مکمل ،ملکی و غیر ملکی مندوبین ...
عالمی’’پیغام اسلام کانفرنس ‘‘ کی تیاریاں مکمل ،ملکی و غیر ملکی مندوبین اسلام آباد پہنچ گئے ،کانفرنس میں پیش کیا جانے والا بیانیہ اور اسلامی فکری اتحاد مسلم امہ کے مسائل کے حل کی بنیاد بنے گا :طاہر اشرفی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان علما کونسل کے زیر اہتمام عالمی’’پیغام اسلام کانفرنس ‘‘ کی تیاریاں مکمل ،ملکی و غیر ملکی مندوبین اسلام آباد پہنچ گئے ،کانفرنس میں اسلام ممالک کے سفیروں ،ملکی مذہبی و سیاسی جماعتوں کے قائدین اور وفاقی وزرا سمیت اہم شخصیات شریک ہوں گی ،کانفرنس میں پیش کیا جانے والا اسلامی بیانیہ اور اسلامی فکری اتحاد مسلم امہ کے مسائل کے حل کی بنیاد بنے گا ،حرمین الشریفین کے دشمنوں کے خلاف پوری امت یکجا ،تفریق پیدا کرنے والے اسلام کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے ، اسلامی عسکری اتحاد کو کسی مسلک کے خلاف  بنا کر پیش کرنے ،بے بنیاد اور جھوٹا پراپیگنڈہ  کرنے والے اغیار کے ایجنٹ ہیں ،طاہر محمود اشرفی کی کنونشن سینیٹر  کے باہر انتظامی کمیٹیوں اور علما سے گفتگو ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان علما کونسل کے زیر اہتمام کنونشن سینٹر اسلام آباد میں کل (بدھ کو ) صبح دس بجے منقعد ہونے والی دوسری سالانہ عالمی’’پیغام اسلام کانفرنس ‘‘ کی تیاریاں مکمل کر لی گی ہیں جبکہ کانفرنس میں شرکت کرنے والے ملکی و غیر ملکی مندوبین بھی اسلام آباد پہنچ گئے ہیں ،کانفرنس میں ،سعودی عرب ،کویت ،مصر ،شام ،بنگلہ دیش اور دیگر اسلامی ممالک کے وفود شریک ہوں گے ۔پاکستان علما کونسل کے چیئرمین علامہ طاہر محمود اشرفی نے دیگر قائدین کے ہمراہ کنونشن سینٹر  کا دورہ کیا ۔اس موقع پر انہوں نے جماعتی کارکنان ،علما اور میڈیا  سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت پوری اسلامی دنیا شدید اضطراب کا شکار ہے ، ایسے وقت میں متفقہ اسلامی بیانئے کی اشد ضرورت ہے ،امام کعبہ الشیخ صالح بن محمد ابراہیم کا دورہ پاکستان اور انکے خیالات حالات کی واضح ترجمانی جبکہ جمعیت علمائے اسلام کے صد سالہ اجتماع میں قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کا خطاب پاکستانی علما اور مذہبی جماعتوں کے خیالات کا عکاس تھا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان علما کونسل کی میزبانی میں ’’پیغام اسلام کانفرنس‘‘ میں اسلامی امہ کے اہم رہنماؤں کی موجودگی میں اسلامی بیانیہ اور  عالمی اسلامی عسکری اتحاد کی طرز پر ’’ عالمی اسلامی فکری اتحاد ‘‘ کی بنیاد رکھی جائے گی ،جو  مسلم امہ کو درپیش مسائل حل کرنے میں کلیدی کردار ادا کرے گا ۔انہوں نے کہا کہ عالمی اسلامی عسکری اتحاد کو کسی فرقے یا مسلک کے خلاف قرار دے کر متنازعہ بنانے کی مذموم کوششیں کرنے والے اغیار کے ایجنٹ ہیں اور ایک مخصوص ایجنڈے کے تحت عسکری اتحاد کے خلاف سازشیں کی جا رہی ہیں ،ہم کسی صورت بھی ان اسلام دشمن سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔علامہ طاہر محمود اشرفی کا کہنا تھا کہ امام کعبہ الشیخ صالح بن محمد کا میرے گھر تشریف لانا میرے اور پاکستان علما کونسل کے لئے ایک بڑی سعادت اور اعزاز کی بات ہے ، جس پر میں اللہ کا جتنا بھی شکر کروں کم ہے ،میرے اور پاکستان علما کونسل کے خلاف بے بنیاد سازشیں کرنے والے امام کعبہ کی آمد کے بعد کہیں چھپنے کے لئے بھی جگہ میسر نہیں آ رہی ۔انہوں نے کہا کہ 12 اپریل کی عالمی کانفرنس کے بعد وہ تنظیمی سرگرمیوں اور جماعتی معاملات میں پہلے سے زیادہ تیزی لائیں گے ۔      

مزید :

اسلام آباد -