جی ٹی روڈمارچ نے میڈیا کی توجہ عائشہ گلالئی سے ہٹادی ہے : حامد میر

جی ٹی روڈمارچ نے میڈیا کی توجہ عائشہ گلالئی سے ہٹادی ہے : حامد میر
جی ٹی روڈمارچ نے میڈیا کی توجہ عائشہ گلالئی سے ہٹادی ہے : حامد میر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے مشن جی ٹی روڈ کے حوالے سے بحث و مباحثہ کیا جا رہا ہے، ہر تجزیہ کار اس کو اپنے رخ سے دیکھنے کو شش کر رہا ہے جبکہ اپوزیشن اس مارچ کو اداروں پر حملے سے تعبیر کر رہی ہے ایسے میں معروف صحافی حامد میر نے مشن جی ٹی روڈ کا سب سے بڑا نقصان مسلم لیگ(ن)کو بتا دیا ہے۔ حامد میر کا کہنا تھا کہ سابق وزیر اعظم کے مشن جی ٹی روڈ کی وجہ سے میڈیا نے عائشہ گلالئی کے الزامات کو پس پشت ڈال دیا ہے۔

جامعہ کراچی میں یوم آزادی کی خصوصی تقریب، کرکٹر اسد شفیق اور جنید جمشید کے فرزندوں کی شرکت، 1ہزار پاﺅنڈ وزنی کیک کاٹا گیا
سماجی رابطوں کی سائٹ ٹوئٹر پر ”ٹوئٹ“ کرتے ہوئے معروف صحافی، تجزیہ کار، کالم نگار اور پروگرام کیپیٹل ٹاک کے میزبان حامد کا کہنا تھا کہ جی ٹی روڈ مارچ کا سب سے بڑا کیا نتیجہ نکلا ہے؟ وہ خودہی اس کا جواب دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ اس مارچ کی وجہ سے میڈیا نے عائشہ گلالئی ایشو کو بھلا دیا ہے، شکریہ نواز شریف،


واضح رہے کہ ممبر قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے گذشتہ دنوں پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان پر مبینہ طور پر انہیں غیر اخلاقی موبائل پیغامات بھیجنے اور خواتین ورکر ز کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزامات لگائے تھے۔ان الزامات کے بعد تحریک انصاف خاصی پریشان دکھائی دے رہی تھی اور ان کے لئے اپنی پارٹی کا میڈیا پر دفاع کرنا مشکل ہو رہا تھا۔

مزید :

اسلام آباد -