جے آئی ٹی رپورٹ میں ایک ایسی سنگین غلطی سامنے آگئی کہ جان کر شریف خاندان کی خوشی کی انتہاءنہیں رہے گی

اسلام آباد

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاناما کیس کی تحقیقات کے بعد جمع کرائی گئی جے آئی ٹی کی رپورٹ میں سنگین ترین غلطی سامنے آگئی ہے اور دبئی سے آنیوالے لیٹر کے ذریعے جے آئی ٹی نے اپنی رپورٹ میں قراردیا ہے کہ عزیزیہ سٹیل کیلئے 2011ءمیں دبئی سے جدہ کیلئے کوئی شپمنٹ نہیں آیاحالانکہ عدالت میں جمع کرائی گئی دستاویزات میں واضح ہے کہ شپمنٹ دبئی سے نہیں بلکہ شارجہ سے جدہ گیاتھا۔
پیش کی گئی دستاویزات کے برعکس جے آئی ٹی نے اپنی رپورٹ میں قراردیا ہے کہ کوئی شپمنٹ دبئی سے جدہ نہیں گیا حالانکہ کسی فریق نے بھی دبئی سے جدہ جانے کی بات نہیں کی ، کیونکہ شپمنٹ دبئی سے نہیں بلکہ شارجہ سے گیا تھا ۔ جے آئی ٹی کی رپورٹ میں یہ خامی شریف فیملی کے اس نقطہ نظر کو مزید تقویت دے رہی ہے کہ جے آئی ٹی نے شفاف طریقے سے انکوائری نہیں کی، جے آئی ٹی کو چاہیے تھا کہ وہ تحقیقات کرے کہ آیا واقعی شارجہ سے جدہ کوئی شپمنٹ گیا ہے یا نہیں لیکن وہ شارجہ کی بجائے دبئی سے شپمنٹ ڈھونڈنے میں لگی رہی ۔