وزیر اعظم نواز شریف گھر بھیجنے کا انتظار نہ کریں خود استعفیٰ دیں، بلاول زرداری بھٹو
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری بھٹو نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف گھر بھیجنے کا انتظار نہ کریں خود استعفیٰ دیں، وہ سیاسی و اخلاقی جواز کھو چکے ہیں اور اب قانونی بنیادوں پر استعفیٰ دینا ہوگا ، شریف خاندان نے جے آئی ٹی اور عدالت میں جعلی دستاویزات پیش کیں اور اب نواز شریف اثاثوں کو چھپانے کے مرتکب پائے گئے ، ہمارا واضح پیغام ہے دھمکیاں دینا بند کرو ، گھر جانے کا فیصلہ کر و،ملک گیر احتجاج سمیت سب آپشنز پر غور کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی مشاورٹی اجلاس کے بعد دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کر تے ہوئے کیا ۔
انہون نے کہا کہ گلف اسٹیل مل اور قطر ی خط افسانے نکلے ہیں اور شریف خاندان نے جے آئی ٹی اور عدالت میں جعلی دستاویزات جمع کرو ا کراثاثوں کو چھپانے کی کوشش کی ہے جس کے بعد وزیراعظم قانونی بنیادوں پر استعفیٰ دینے کے پابند ہو گئے ہیں انہوں نے کہا وزیر اعظم گھر بھجوائے جانے کا انتظار نہ کر یں بلکہ خود استعفیٰ دیں اور وہ اگر ایسا نہیں کر تے تو ہمارا واضح پیغام ہے دھمکیاں دینا بند کرو اورگھر جانے کا فیصلہ کر ووگرنہ ملک گیر احتجاج سمیت سب آپشنز پر غور کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ قانون سب کے لئے ایک ہونا چاہیے میں نے خورشید شاہ کو دیگر جماعتوں سے بھی رابطہ کرنے کا کہا اور جلد اپنی حکمت عملی سامنے لائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی نے ان کی تین نسلوں کے احتساب کو بے نقاب کر دیا اور اب اقتدار کے ساتھ چمٹے رہنے کی کوئی وجہ نہیں ہے ۔