زرداری نے تین بار مجھے منع کیا سٹیڈیم نہ جاﺅ، یہ لوگ مستی کرسکتے ہیں، جوتا پلان کے تحت پھینکا گیا: شیخ رشید
اسلام آباد (ویب ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیدنے کہا ہے کہ قومی اسمبلی بحث کلب بن چکی ہے۔ ڈر ہے کہ آنے والے وقت میں پارلیمنٹ میں جھگڑے نہ شروع ہوجائیں۔ پی ایس ایل فائنل دیکھنے سٹیڈیم جانے سے قبل آصف زرداری نے 3 بار مجھے منع کیا کہ یہ لوگ تمہارے ساتھ مستی کرسکتے ہیں۔ بوڑھے شخص کا مجھ پر جوتا پھینکنا بھی پلان کے تحت تھا۔ پورے سٹیڈیم میں گھومتا رہا ہر طرف شیخ رشید زندہ باد کے نعرے لگتے رہے، ”گو نواز گو“ کے نعرے لگتے رہے جو اب قومی نعرہ بنچ کاہ ے۔ شیخ رشید نے کہا کہ سٹیڈیم جانا تو معمولی بات میں کسی سے نہیں ڈرتا، اکیلے جاتی عمرہ بھی جانا پڑے تو بے دھڑک جاسکتا ہوں۔
ملتان میں پیپلز پارٹی کا جلسہ،پی ایس ایل جیسی سکیورٹی کی خواہش کا اظہار کردیا گیا