روزی خان کا الیکشن کمیشن کو خط ،الیکشن کمیشن نے کے پی کے چیف الیکشن کمشنر سے وضاحب طلب کرلی

روزی خان کا الیکشن کمیشن کو خط ،الیکشن کمیشن نے کے پی کے چیف الیکشن کمشنر سے ...
روزی خان کا الیکشن کمیشن کو خط ،الیکشن کمیشن نے کے پی کے چیف الیکشن کمشنر سے وضاحب طلب کرلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)الیکشن کمیشن نے اے این پی کے رہنما اور سیکریٹری انفارمیشن روزی خان کی درخواست پر خیبر پختون خواہ کے چیف الیکشن کمشنر کو نوٹس جاری کر تے ہوئے وضاحت طلب کر لی ہے ۔تفصیلات کے مطابق روزی خان کی جانب سے الیکشن کمیشن کو دی گئی درخواست میں کہا گیاہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختون خواہ نے انتخابات کا شیڈول جاری ہونے کے بعد 24اپریل کو 80ملین روپے فنڈز جاری کیے ہیں جبکہ انتخابات کا شیڈول چار اپریل کا جاری کیا جاچکاہے ۔
الیکشن کمیشن نے روزی خان کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے چیف لیکشن کمشنر خیبرپختون خواہ سے وضاحت طلب کر لی ہے ۔

مزید :

اسلام آباد -