نیب اپیل جسٹس کھوسہ کی عدالت میں لگانے پر ن لیگی وکلاءٹیم کا اظہار حیرت

اسلام آباد

اسلام آباد (ویب ڈیسک) حدیبیہ پیپر ملز سکینڈل کیس میں لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف نیب اپیل جسٹس آصف سعید کھوسہ کیس ربراہی میں بنچ کے سامنے لگانے پر شریف فیملی کی قانونی ٹیم نے حیرت کا اظہار کیا ہے۔ روزنامہ ایکسپریس کے مطابق ن لیگ کے وکلاءکا خیال ہے کہ جسٹس کھوسہ 20 اپریل کے فیصلے میں اسی معاملے پر اپنی رائے پہلے ہی دے چکے ہیں اور کہا تھا کہ لاہور ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں مشکوک جواز دیا تھا۔ تاہم آزاد ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ جج کی صوابدید ہے کہ کوئی معاملہ سنے یا سننے سے معذرت کرلے۔ جسٹس کھوسہ نے 192 صفحات پر مشتمل فیصلے میں نیب کو ہدایت کی تھی کہ حدیبیہ پیپر ملز کیس میں وزیر خزانہ اسحق ڈار کے خلاف کارروائی شروع کی جائے۔