وفاقی حکومت نے ممنوعہ بور کے تمام اسلحہ لائسنس معطل کردیئے

اسلام آباد

اسلام آباد (ویب ڈیسک)وفاقی حکومت نے ممنوعہ بور کے تمام اسلحہ لائسنس معطل کردیئے ہیں اور تمام لائسنس ہولڈروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ 15جنوری 2018تک اپنے اسلحہ لائسنسوں کو سیمی آٹو میٹک اسلحہ لائسنوں میں تبدیل کروالیں۔ اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد ، ڈی سی او ز اور پولیٹکل ایجنٹوں کوہدایت کی گئی ہے کہ لائسنس یافتہ خود کار اسلحہ رکھنے والے افراد اسلحہ ڈسٹرکٹ انتظامیہ کودے کر 50ہزار فی کس وصول کرنے بھی مجاز ہونگے۔15جنوری کے بعد تمام خود کار اسلحہ لائسنس منسوخ تصور ہونگے۔