کیپٹن صفدر کی نعرے لگاتے ہوئے ویڈیو منظر عام پر آگئی، کس کے حق میں نعرے لگا رہے ہیں؟ دیکھ کر نواز شریف کی بھی پریشانی کی حد نہ رہے گی

کیپٹن صفدر کی نعرے لگاتے ہوئے ویڈیو منظر عام پر آگئی، کس کے حق میں نعرے لگا ...
کیپٹن صفدر کی نعرے لگاتے ہوئے ویڈیو منظر عام پر آگئی، کس کے حق میں نعرے لگا رہے ہیں؟ دیکھ کر نواز شریف کی بھی پریشانی کی حد نہ رہے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر اعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر قومی اسمبلی میں قادیانیوں کے خلاف اپنی تقریر کے حوالے سے موضوع بحث بنے ہوئے ہیں لیکن اب ان کی قادیانیوں کے خلاف اور ممتاز قادری کے حق میں نعرے لگاتے ہوئے ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کیپٹن (ر) صفدر اپنے چند ساتھیوں کے ہمراہ کسی عمارت (ممکنہ طور پر قومی اسمبلی) کی سیڑھیوں سے نیچے اترتے ہوئے نعرے لگوا رہے ہیں۔ کیپٹن صفدر مرزائیوں کے خلاف اور ممتاز قادری، غازی علم دین شہید اور عامر بن عبدالرحمان چیمہ شہید کے حق میں نعرے لگوا رہے ہیں جبکہ ان کے ساتھی ان کے نعروں کا پرجوش انداز میں جواب دے رہے ہیں۔

کیپٹن صفدر نے فوج ،عدلیہ اورایٹمی توانائی کمیشن میں افسران سے عقیدہ ختم نبوت ﷺ کا حلف لینے کا مطالبہ کردیا
واضح رہے کہ پاکستان میں کئی لوگوں کو توہین مذہب کی بنا پر سزائیں ہو چکی ہیں لیکن آج تک کسی ایک بھی شخص کی سزا پر عملدر آمد نہیں ہوا جبکہ دوسری طرف نواز شریف کی حکومت نے سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کو قتل کرنے والے ممتاز قادری کو پھانسی دے کر ملک کے اندر کافی تنقید کا سامنا کیا ہے۔ کیپٹن صفدر پہلے بھی ممتاز قادری کے حق میں مختلف جلسوں اور مساجد میں تقریریں کرتے رہے ہیں جبکہ وہ منگل کے روز قومی اسمبلی میں قادیانیوں کو اعلیٰ عہدوں سے ہٹانے کے حوالے سے تقریر کرکے پھر سے خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔

ویڈیو دیکھیں

مزید :

اسلام آباد -