قومی اسمبلی اجلاس ، اپنے بلوں کو رد کرنے پر ماروی میمن کی اپنی ہی حکومت پر تنقید
اسلام آباد(آن لائن)بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ( بی آئی ایس پی) کی چیئر مین ماروی میمن کی پرائیویٹ ممبر ڈے کے موقع پر اپنے بلوں کو رد کرنے پر حکومت پر برس پڑیں اور شدید تنقید کرتے ہوئے کہاکہ میں بھی حکومت کا حصہ ہوں، وفاقی وزراءکو یہاں پر موجود ہونا چاہیئے اوراس ضمن میں سپیکر قومی اسمبلی اقدامات کرے۔
منگل کو ایوان زیریں کے اجلاس میں وفاقی وزیر زاہد حامد کی عدم موجودگی پر ماروی میمن آپے سے باہر آ گئیں، گزشتہ کئی اجلاسوں میں یہی رویہ رکھا ہے۔