میں تیر ی جاں ،تومیری جاں۔۔۔پاک ،چین وزرائے اعظم کاتجدید عہد
بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان اور چین کے وزرائے اعظم نے دونوں ملکو ں کی لازوال دوستی کوعوام کاناز قرار دیاہے اور مزید مستحکم کرنے کے عزم کی تجدیدکی ہے ، چین کے دورہ کرتے ہوئے پاکستان کے وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کاکہنا ہے کہ چین کے ساتھ دوستی پاکستان کی پالیسی کا اہم ستون ہے اور تمام پاکستانیوں کو چین کے ساتھ مثالی دوستی پرناز ہے۔ چین کے ہم منصب سے ملاقات کے بعد وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ چین نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کی مدد کی ہے۔انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ دوستی کو مزید مضبوط بنانے کے لیے آپس میں تجارت کو فروغ دیں گے جبکہ چین کے وزیراعظم وین جیا باو¿ نے کہا کہ وہ پاکستان کی آزادی، خوشحالی اور سا لمیت کی مکمل حمایت کرتے ہیں وسعت چین ، بین الاقوامی اور علاقائی سطح پر پاکستان کے موقف کی حمایت کرتا رہے گا۔انہوں نے کہا کہ چین ، پاکستان کے ساتھ تمام شعبہ ہائے زندگی میں تعلقات کودے گا جبکہ چین ساڑھے چھ ارب روپے کے بانڈز جاری کرنے میں نیشنل بینک کی معاونت کرے گا۔ اس موقع پر چین کے وزیراعظم نے عطا آباد جھیل کے لیے آئندہ ماہ بھاری مشینری پاکستان بھیجنے کا بھی اعلان کیا ۔