منیبہ مزاری اقوام متحدہ کی خیر سگالی سفیر مقرر

اسلام آباد

اسلام آباد (آن لائن ) صنفی مساوات اور خواتین کو خود مختاربنانے کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے برائے خواتین یو این و یمن نے منیبہ مزاری کو پاکستان کی پہلی خاتون خیرسگالی سفیر مقرر کر دیا۔ بطور خیرسگالی سفیر منیبہ پاکستان میں خواتین اور لڑکیوں کو خود مختار بنانے اور یو این ویمن کی مہم کے علاوہ خواتین کی دیگر مہمات کیلئے کام کریں گی۔ کار حادثے میں دونوں ٹانگوں سے معذور ہونے والی منیبہ مزاری مصنفہ گلوکارہ ، سماجی کارکن اور مقرر ہیں جو خواتین کیخلاف صنفی امتیاز کی روک تھام کیلئے سرگرم رہتی ہیں۔