طیاروں کے لئے ایندھن، جے پی ون کی قلت، سی اے اے کا نوٹم جاری
اسلام(ڈیلی پاکستان آن لائن) طیاروں کے لئے ایند ھن کے حوالے سے جے پی ون کی قلت پر سی اے اے نے نوٹم جاری کردیاہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سی اے اے کی جانب سے جاری کردہ نوٹم کے تحت لاہور اور اسلام آباد سے آنے والی پروازیں اپنا ایندھن ساتھ لے کر آئیں ۔واضح رہے کہ ایند ھن کی قلت کا نوٹم محض لاہور اور اسلام آباد آنے والے طیاروں کیلئے جاری کیا گیا ہے۔
ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں پر کلک کریں