نوازشریف لندن سے واپس نہیں آئیں گے: فواد چودھری
اسلا م آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فوا چودھری نے کہاہے لگتا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف لندن سے واپس نہیں آئیں گے ، اگر نوازشریف لندن سے آ گئے تو اڈیالہ جیل جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فواد چودھری کا کہناتھاکہ لگتا ہے کہ ریفرنسز کا فیصلہ فروری تک ہوجائے گا،میاں صاحب نے چوری کے پیسے سے لندن میں جائیدادیں خریدیں، ہم ماڈل ٹاؤن واقعے کو منطقی انجام تک پہنچانا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم شاہدخاقان عباسی سے کوئی چیزنہیں سنبھالی جارہی کیونکہ حکومت کے پاس مسئلے حل کرنے کی صلاحیت ہی نہیں ہے اور حکومت مکمل طور پر غیر فعال ہے تاہم ملک میں فوری انتخابات کی ضرورت ہے۔
ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں پر کلک کریں