الیکشن کمیشن میں عمران خان کی نااہلی کیلئے کیس کی سماعت 21 اگست تک ملتوی

الیکشن کمیشن میں عمران خان کی نااہلی کیلئے کیس کی سماعت 21 اگست تک ملتوی
الیکشن کمیشن میں عمران خان کی نااہلی کیلئے کیس کی سماعت 21 اگست تک ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )الیکشن کمیشن میں عمران خان کی نااہلی کیلئے کیس کی سماعت ہوئی۔چیف الیکشن کمشنر سردار رضاحیات کی سربراہی میں 5 رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی پی ٹی آئی کی جانب سے فیصل چودھری ایڈووکیٹ پیش ہوئے ۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی نااہلی کیلئے درخواست ہاشم بھٹہ نے دائر کر رکھی ہے ۔کیس کی سماعت کے دوران چیف الیکشن کمشنر نے کہا ہے سپریم کورٹ میں کل اس نوعیت کے مقدمے کی سماعت تھی اس پر پی ٹی آئی وکیل کا کہنا تھا پاناما کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر ہوئی تو کیس میں تاخیر ہوئی ۔چیف الیکشن کمشنر نے کہامقدمے کا یہاں پر چلنے والے کیس پر بھی اثر ہو گادیکھنا ہو گاسپریم کورٹ میں کیس پر کیا کارروائی چلتی ہے اس پر سردار رضا حیات نے پی ٹی آئی وکیل سے استفسارکیا کہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت مقدمہ کب تک مکمل ہو سکتا ہے چیف الیکشن کمشنر نے کیس کی سماعت 21 اگست تک ملتوی کر دی۔

مزید :

اسلام آباد -