نامعلوم افراد کی اسلام آباد میں فائرنگ ، ایک شخص جاں بحق
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے علاقے لوئی بھیرمیں نامعلوم افراد نے گولیوں کی بارش کردی اور فرار ہوگئے۔فائرنگ کی زد میں آکر ایک شخص شدید زخمی ہوگیااور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا۔فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھا کرنے کے بعد لاش کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا ۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ ٹارگٹ کلنگ تھی ؟یاذاتی دشمنی کی بناءپر قتل کیا گیا؟تحقیقات مکمل ہونے تک کچھ بھی کہنا قبل ازوقت ہوگا۔مقتول کی شناخت کاعمل جاری ہے جبکہ نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرکے علاقے میں ناکہ بندی کر دی گئی ہے۔