بلاول غیرسنجیدہ بچہ،چاچا کہہ کر سیاسی رہنماﺅں کی تضحیک کرتا ہے: چودھری نثار
اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے نادرا ہیڈکوارٹر میں خطاب میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہاکہ بلاول ایک غیر سنجیدہ بچہ ہے جسے سیاست کی الف ب کاعلم نہیں ، چاچا چاچا کہہ کر سیاسی رہنماﺅں کی تضحیک کرتا ہے اور سمجھتا ہے کہ اس سے اس کی سیاست چمکے گی۔
روزنامہ پاکستان کی تازہ ترین اور دلچسپ خبریں اپنے موبائل اور کمپیوٹر پر براہ راست حاصل کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
روزنامہ جنگ کے مطابق چوہدری نثار علی خان نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی ایک بڑی سیاسی جماعت تھی اب لیول یہاں پہنچ گیا ہے کہ اس کے چیئرمین کو اردو تو کیا سندھی تک نہیں آتی۔ رومن لکھ کراردو پڑھتا ہے،پاکستان پیپلز پارٹی میں ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو جیسے بڑے بڑے لیڈر گزرے ہیں،سیاسی مخالفت اپنی جگہ مگر وہ قابل احترام لیڈر تھے،کچھ لوگوں کا پتہ ہے جو بلاول کی تربیت کررہے ہیں موقع ملا تو پاکستان پیپلز پارٹی پر تفصیلی بات کروں گا۔