پاکستان تحریک انصاف کا عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جا ری ہونے کے خلاف عدالت جانے کا اعلان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنمانعیم الحق کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے پاس وارنٹ جاری کرنے کا اختیار نہیں ،عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری ہونے کے معاملے میں عدالت جائیں گے۔
ڈسکہ میں طالب علم کی ہلاکت، پولیس اور طلبہ میں تصادم ، آنسو گیس کی شیلنگ، پتھراﺅ، حالات کشیدہ ہوگئے
پی ٹی آئی رہنما نعیم الحق کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے وارنٹ گرفتار ی پہلے بھی منسوخ ہوئے تھے،یہ ایک غیر قانونی عمل ہے،ابھی ہم الیکشن کمیشن کی جانب سے تحریری جواب کا انتظار کر رہے ہیں ،جیسے ہی فیصلہ مل جائے گا ہم اس فیصلے کے خلاف عدالت جائیں گیں۔
واضح رہے کہ عمران خان نے غیر ملکی فنڈنگ کیس میں عدالت پر متعصب ہونے کے الزامات لگائے تھے جس پر اکبر ایس بابر نے 23 جنوری کو ان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی۔