کچھ لوگ دولت اور طاقت کے بل پر اداروں کو للکار رہے ہیں: شیخ رشید

اسلام آباد

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے شریف برادران کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہاہے کہ کچھ لوگ دولت اور طاقت کے بل پر اداروں کو للکار رہے ہیں۔

آج کراچی میں امن ہے،حالات ماضی کی طر ح نہیں کہ کسی کی کال پر شہر بند ہوجائے :ڈی رینجرز محمد سعید
تفصیلات کے مطابق شیخ رشید کا اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہنا تھا کہ نوازشریف کی مثال ’’ چورمچائے شورجیسی ‘‘ہے جبکہ ساری قوم کا مسئلہ کوئی اورہے اورمیاں صاحب کا کوئی اورہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی اہم ترین سیاست کا دور شروع ہوچکا ہے اور کل راولپنڈی کے جلسے میں عوام کا سمندرہوگا۔