شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، دشمن کی بزدلانہ کارروائیاں ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں، خواجہ آصف

اسلام آباد

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،پاکستان دہشتگردی کیخلاف جنگ جیت رہا ہے ، کوئٹہ میں خودکش حملے میں شہید ہونے والے کے لواحقین کے اظہاریکجہتی کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ مسلح افواج دشمن عناصر کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہی ہے ،دہشتگرد اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہو سکتے ، وزیر خارجہ کا اپنے بیان میں کہنا تھاشہدا کی ملک و قوم کیلئے قربانیاں قابل ستائش ہیں ،دشمن کی بزدلانہ کارروائیاں ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں۔