اسلام آباد، راولپنڈی سمیت دیگر شہروں میں بارش،موسم خوشگوارہو گیا

اسلام آباد

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد، راولپنڈی سمیت دیگر شہروں میں تیز بارش سے موسم خوشگوارہو گیا، تفصیلات کے مطابق جڑواں شہروں، پشاور ،میر پور آزاد کشمیراور گردو نواح میں تیز بارش سے سڑکوں پر پانی ہی پانی ہو گیا جس سے موسم خوشگوار ہو گیا اور گرمی کا زور ٹوٹ گیا، شہری سخت حبس اور گرمی میں موسم سے لطف اندوز ہوتے رہے ادھر پشاور و گردو نواح میں بارش اور ژالہ باری سے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے اور سڑکیں پانی سے بھر گئیں جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور میر پور آزادکشمیر اور گرد ونواح میں تیز ہواﺅں کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
واضح رہے کہ پنجاب میں شدید گرمی اور حبس کے باعث عوام پریشان حال ہیں اور چھٹی کے روز بھی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔