’یہ بات آرمی چیف کے امیج کیلئے بہت بڑا جھٹکا ہے‘ حامد میر نے ایسی بات کہہ دی کہ ہر کوئی حیران پریشان رہ گیا

’یہ بات آرمی چیف کے امیج کیلئے بہت بڑا جھٹکا ہے‘ حامد میر نے ایسی بات کہہ دی ...
’یہ بات آرمی چیف کے امیج کیلئے بہت بڑا جھٹکا ہے‘ حامد میر نے ایسی بات کہہ دی کہ ہر کوئی حیران پریشان رہ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر صحافی و اینکر پرسن حامد میر نے کہا ہے کہ نواز شریف کی ریلی کے دوران کیبل آپریٹرز کو مخصوص چینلز کی نشریات کے حوالے سے فون گئے جس سے لگتا ہے کہ معاملہ نیوٹرل نہیں رہا ، یہ بات آرمی چیف کیلئے اچھی نہیں ہے، بلکہ ان کے امیج کیلئے بہت بڑا جھٹکا ہے۔
نجی ٹی وی 92 نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حامد میر کا کہنا تھا کہ اب مجھے لگ رہا ہے کہ معاملہ نیوٹرل نہیں رہا، نواز شریف کی تقریروں کے بعد کیبل آپریٹرز کو مخصوص چینلز کی نشریات کیلئے فون جانا شروع ہو گئے ہیں جس کے بعد لگتا ہے کہ کچھ لوگ دوبارہ متحرک ہوگئے ہیں، یہ آرمی چیف کیلئے اچھی بات نہیں ہے اور ان کے امیج کیلئے بہت بڑا جھٹکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جی ٹی روڈمارچ نے میڈیا کی توجہ عائشہ گلالئی سے ہٹادی ہے : حامد میر
انہوں نے کہا کہ پاناما کیس کے فیصلے میں اسٹیبلشمنٹ کا کوئی کردار نہیں تھا بلکہ ان کی تو اطلاعات بھی غلط نکل آئیں، اسٹیبلشمنٹ تو کہہ رہی تھی کہ 4 ایک کا فیصلہ آئے گا لیکن سب نے فیصلہ دیکھ لیا ہے۔ کیبل آپریٹرز کو کچھ ٹی وی چینلز کیلئے فون جانے کے بعد اب آپ نہیں کہہ سکتے کہ اسٹیبلشمنٹ سائیڈ پر بیٹھی ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی ریلی کے دوران بڑے شہروں میں کیبل پر مخصوص چینلز کے نمبر تبدیل کیے جاتے رہے ہیں جس کا شکوہ ن لیگی رہنماﺅں کی جانب سے بھی کیا جاتا رہا ہے۔

ویڈیو دیکھیں

مزید :

اسلام آباد -