تحریک انصاف کا مشن ”مجھے کیوں نکالا؟“ ، شہروں پر پمفلٹ گرانے کا سلسلہ شروع ،ہیلی کاپٹر بنی گالہ پہنچ گیا

اسلام آباد

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف نے نوازشریف کی مقبولیت پرضرب لگانے کیلئے مشن ”مجھے کیوں نکالا“ شروع کرتے ہوئے خصوصی پمفلٹ جہاز کے ذریعے بڑے شہروں میں بھی گرانے کاآغاز کردیا جس کے لئے ہیلی کاپٹر بنی گالہ پہنچ چکا ہے۔

کراچی 70 فیصد ٹیکس دینے کے باوجود سہولتوں سے محروم، پانی کی قلت پر فساد ہو سکتا ہے، فاروق ستار
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کا مشن جی ٹی روڈاختتام پذیر ہوگیا ہے جبکہ اس کے بعد پاکستان تحریک انصاف نے مشن مجھے کیوں نکالا شروع کرنے کا فیصلہ کیا جس کے تحت پی ٹی آئی ”مجھے کیوں نکالا؟“ کے نام سے خصوصی پمفلٹ تیار کیا، یہ پمفلٹ شہریوں میں تقسیم کیا جائے گا جبکہ ہیلی کاپٹر کے ذریعے تمام بڑے شہروں میںپمفلٹ گرانے کا اعلان کیا گیا تاہم نجی ٹی وی چینل نائنٹی ٹو کے مطابق ہیلی کاپٹر بنی گالہ پہنچ گیا جس نے بنی گالہ اور اس کے اطراف میں پمفلٹ گرانے کا سلسلہ شروع کردیا ہے ۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف نے سپریم کورٹ کی طرف سے پاناما کیس میں نوازشریف کی نااہلی کے ان کے جلسے جلوسوں کومدنظر رکھتے ہوئے حقائق سامنے لانے کافیصلہ کیا تھا، جس کے تحت پی ٹی آئی لوگوں میں پمفلٹ تقسیم کرنے اور ہیلی کاپٹر کے ذریعے لاہوراور راولپنڈی میں بھی گرانے کا فیصلہ کیا گیا۔ پارٹی چیئرمین عمران خان نے پمفلٹ تقسیم کرنے کی منظوری دے دی تھی جبکہ پمفلٹ میں نوازشریف کی نااہلی کی وجوہات ، ججزریمارکس اور جے آئی ٹی رپورٹس سے متعلق عوام کوآگاہ کیا گیا ہے۔