طیبہ تشدد کیس میں پیش رفت ، ایڈیشنل سیشن جج کیخلاف ہائیکورٹ میں انکوائری کا فیصلہ

طیبہ تشدد کیس میں پیش رفت ، ایڈیشنل سیشن جج کیخلاف ہائیکورٹ میں انکوائری کا ...
طیبہ تشدد کیس میں پیش رفت ، ایڈیشنل سیشن جج کیخلاف ہائیکورٹ میں انکوائری کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )طیبہ تشد د کیس میں اہم پیش رفت ، ایڈیشنل سیشن جج کے خلاف ہائیکورٹ میں باقاعدہ انکوائری کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ڈان نیو ز کے مطابق اسلام آبا د میں ایڈیشنل سیشن جج کے گھر کمسن ملازمہ طیبہ پر تشدد کیس کے حوالے سے مبینہ ملزم راجہ خرم کے خلاف ہائیکورٹ میں باقاعدہ طور پر انکوائری کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انکوائری کی سربراہی اسلام آبا د ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی کریں گے ۔ جسٹس محسن اختر کیانی آئندہ ہفتے ایڈیشنل سیشن جج کے خلاف انکوائری کا آغاز کردیں گے 

یاد رہے چیف جسٹس انور کاسی کے نوٹس پر رجسٹراراسلام آباد ہائیکورٹ نے تشدد کیس کی ابتدائی رپورٹ تیار کی تھی جس میں طیبہ پر تشدد کی تصدیق کی گئی تھی۔

مزید :

اسلام آباد -