ایم کیو ایم کا ہڑتال کی کال دینا قابل مذمت ، بات کا بتنگڑ بنانا ہمارا وطیرہ بن چکا ہے : چوہدری نثار

ایم کیو ایم کا ہڑتال کی کال دینا قابل مذمت ، بات کا بتنگڑ بنانا ہمارا وطیرہ بن ...
ایم کیو ایم کا ہڑتال کی کال دینا قابل مذمت ، بات کا بتنگڑ بنانا ہمارا وطیرہ بن چکا ہے : چوہدری نثار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کی جانب سے ہڑتال کی کال دینا قابل مذمت ہے ۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کی جانب سے سندھ بجٹ کے خلاف احتجاج کرنے کا اعلان کیا گیا ہے لیکن ہمارے نظام میں بات کا بتنگڑ بنانا ہمارا وطیرہ بن چکا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں امن ہو گا تو پورا پاکستان خوشخال ہو گا کیونکہ کراچی کی ترقی میں پاکستان کی ترقی کا راز پوشیدہ ہے ۔ انہوں نے ایم کیو ایم سے کہا کہ ہر مسئلے کا حل احتجاج ، دھرنا اور ہڑتال نہیں ہوتا بلکہ عوامی مسائل کو حل کرنےبہترین فورم اسمبلیاں ہیں ۔

وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے دیے گئے بیان کے حوالے سے چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے اپنی تقریر کے دوران ایک مسئلے کی جانب توجہ دلائی تھی جبکہ مکھی مرنے اور انسان کے مرنے میں زمین آسمان کا فرق ہے ۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ قوم میں اتحاد ہو تو کوئی بھی ہمیں شکست نہیں دے سکتا ۔

ڈی جی رینجرز میجر بلال اکبر کی جانب سے سندھ حکومت کو پیش کی گئی رپورٹ کے حوالے سے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ امید ہے صوبائی حکومت اس رپورٹ پر کاروائی کرے گی ۔ امریکی این جی او ’سیو دی چلڈرن ‘ کے دفاتر کو ملک کے خلاف سازش کے الزام میں بند کرنے کے بعد چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ اب وزارت داخلہ کا فوکس وطن کے خلاف سرگرمیوں میں ملوث این جی اوز پر ہے اور ان کا احتساب کیا جا رہا ہے ۔