عمران خان پانامہ سازش کیس کے ذریعے ملک کو نقصان پہنچا رہے ہیں : کیپٹن صفدر

عمران خان پانامہ سازش کیس کے ذریعے ملک کو نقصان پہنچا رہے ہیں : کیپٹن صفدر
عمران خان پانامہ سازش کیس کے ذریعے ملک کو نقصان پہنچا رہے ہیں : کیپٹن صفدر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رکن قومی اسمبلی کیپٹن (ر) محمد صفدر نے کہا ہے کہ عمران خان پانامہ سازش کیس کے ذریعے ملک کو نقصان پہنچا رہے ہیں،ملک میں جاری قومی منصوبوں کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوں گے۔

وزیر اعظم کی جے آئی ٹی میں پیشی کے موقع پر لیگی کارکنوں کو اسلام آباد آنے سے روک دیا گیا ہے: آصف کرمانی
تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن صفدر نے کہا کہ نواز شریف کی جب بھی حکومت آئی ملک ترقی کی طرف گامزن ہوا اور اس کے خلاف سازشوں کا سلسلہ شروع ہو گیاجبکہ موجودہ حالات میں سی پیک جیسے منصوبے کو سبوتاژ کرنے کی سازشیں کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں جاری قومی منصوبوں کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوں گے، وزیراعظم نواز شریف کو پاکستان کی بقاء اور ملک کی ترقی کیلئے جہاں بھی بلایا وہ ہر جگہ پیش ہوں گے۔ عمران خان پانامہ سازش کیس کے ذریعے ملک کو نقصان پہنچا رہے ہیں، ان کو اس سازش میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا جبکہ 2018ء کے انتخابات کے نتیجہ میں نواز شریف دوبارہ ملک کے وزیراعظم منتخب ہوں گے۔

مزید :

اسلام آباد -