مریم اورنگزیب نے چین جانے والے وفد سے اپنا نام نکلوانے کا انکشاف

مریم اورنگزیب نے چین جانے والے وفد سے اپنا نام نکلوانے کا انکشاف
مریم اورنگزیب نے چین جانے والے وفد سے اپنا نام نکلوانے کا انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم محمد نواز شریف کے جمعہ کو 6 وزراءکے ہمراہ عوامی جمہوریہ چین کے 6 روزہ دورے پر روانہ ہونے کے بعد بیشتر وزارتوں میں کام ٹھپ ہو گیا ہے۔ وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات کا نام بھی وفد میں شامل تھا لیکن انہوں نے وزیراعظم سے درخواست کر کے اپنا نام وفد سے نکلوا لیا اور کہا کہ وہ سیاسی مخالفین کا موقع محل کے مطابق جواب دینے کیلئے ملک میں موجود رہنا چاہتی ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز کی سربراہی میں قائم تھنک ٹینک اپنے سیاسی مخالفین کے تعاقب کے لئے موجود ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈان لیکس پر اپوزیشن کی جانب سے اٹھائے گئے سوالات کا جواب دینے کی ذمہ داری وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کو سونپی گئی ہے وہ سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اعتزاز احسن کی تقریر کا جواب پیر کو دیں گے۔

مزید :

اسلام آباد -