سی ڈی اے کا تجاوزات کے خلاف آپریشن ، دکاندار دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق

اسلام آباد

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی(سی ڈی اے) کی جانب سے پشاور موڑ پر آپریشن کے دوران جوس کا کھوکھا مسمار کردیا جس کے دوران کھوکے کا مالک دل کا دورہ پڑنے سے جا ں بحق ہوگیا۔

پاکستانی ڈاکٹر عالمی ادارہ صحت کے خصوصی کمیشن کی سربراہ مقرر
تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے مصروف تجارتی علاقے "پشاور موڑ" بازار میں سی ڈی اے کا تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران کئی ہوٹلوں اور دکانوں کو مسمار کر دیا گیا، اس دوران ایک جوس فروش کا کھوکھا بھی مسمار کیا گیا جوس فروش کھوکھا گرانے کا صدمہ برداشت نہ کر سکا اور دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگیا۔ مشتعل تاجروں نے احتجاجا نائنتھ ایونیو پر ٹائر جلا کر شاہراہ بند کردی جس کے باعث ٹریفک جام ہوگیا ہے۔