احتساب عدالت کے باہر پیش آنے والے افسوسناک واقعے کی تحقیقات کرائیں گے :طلال چودھری

احتساب عدالت کے باہر پیش آنے والے افسوسناک واقعے کی تحقیقات کرائیں گے :طلال ...
احتساب عدالت کے باہر پیش آنے والے افسوسناک واقعے کی تحقیقات کرائیں گے :طلال چودھری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ آج احتساب عدالت میں پیش آنے والا واقعہ افسوسناک ہے ،تحقیقات کا حکم دے دیا ہے تاکہ آئندہ ایسے واقعات پیش نہ آئیں ۔احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ رش ہونے کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا ،وکلا کے ساتھ بیٹھ کر مسئلہ حل کریں گے تاکہ ایسے واقعات سے بچا جا سکے ۔ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے چند ایک ایم پی اے عدالت کے اندر جاتے ہیں باقی کارکنوں کے ساتھ باہر کھڑے ہوتے ہیں ،ہمارے لیے عدلیہ سب سے زیادہ قابل احترام ہے ۔انہوں نے کہا کہ سب کو اپنی ذمہ داری کا احساس ہونا چاہیے ،عدالت کی کارروائی میں کوئی خلل نہیں پڑنا چاہیے ۔

مزید :

اسلام آباد -