جسٹس(ر)ناصرہ اقبال نے خاتون جج کومستقل نہ کرنے کا فیصلہ چیلنج کردیا

اسلام آباد

اسلام آباد(ویب ڈیسک) جسٹس(ر)ناصرہ اقبال نے خاتون جج ارم سجاد گل کو مستقل نہ کر نے کے جوڈیشل کمیشن کے فیصلے کوسپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا،درخواست میں موقف اپنایاگیا ہے کہ ارم سجاد گل کو بطور جج مستقل نہ کرنا میرٹ کے منافی تھاجبکہ جوڈیشل کمیشن اور پارلیمانی کمیٹی پر لازم ہے میرٹ پر تقرریاں کرے۔ میرٹ کے مطابق تقرری ہی عدلیہ کی آزادی کی ضامن ہو سکتی ہے جبکہ جوڈیشل کمیشن اور پارلیمانی کمیٹی کی حیثیت برابر ہے ، عدالت عظمیٰ سے استدعا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کا 4مئی 2017کا حکم کالعدم قرار دیاجائے اور ارم سجاد کا نام بطور جج مستقلی کیلئے دوبارہ کمیشن کو بھیجاجائے ،درخواست میں جوڈیشل کمیشن، ججز تعیناتی سے متعلق پارلیمانی کمیٹی اور سیکرٹری قانون کو فریق بنایا گیا ہے۔

وکلا اور کارکنوں کی ہنگامہ آرائی، احتساب عدالت کی کارروائی شروع ہونے سے پہلے ہی ختم، نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر پر فردم جرم 19 اکتوبر کو عائد ہوگی