شاہد خاقان چند دنوں میں نواز شریف سے کہنے والے ہیں کہ معاملات میرے بس میں نہیں: ڈاکٹر شاہد مسعود

اسلام آباد

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سینئر تجزیہ نگار ڈاکٹر شاہد مسعود نے دعویٰ کیا ہے کہ شاہد خاقان عباسی چند دنوں میں نواز شریف کو یہ کہنے جارہے ہیں کہ معاملات میرے بس سے باہر ہوچکے ہیں، نوازشریف کو ایک نہیں ، ایک دم کئی پریشانیوں کا سامنا ہے،  چوہدری نثار علی خان نے بھی کھل کر بولنا شروع کردیا،  سعد رفیق بھی اب چوہدری نثار کے قریب ہوگئے ہیں، وزیرریلوے قائد کی صاحبزادی مریم نواز اور کیپٹن صفدر سے بہت دور ہوچکے ہیں۔

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معروف تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے انکشاف کیا ہے کہ آج جی ایچ کیو میں امریکی وفد کی ملاقات آرمی چیف قمر جاوید باجوہ سے ہوئی ہے جنہوں ے امریکی خاندان کو دہشتگردوں سے بازیاب کروانے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔آرمی چیف نے کراچی میں کاروباری افراد کے وفد سے خطاب کے بعد ان کی شکایات سنیں جس دوران  وفد نے شکایات کا انبار لگاڈالا۔