پاک ،سعودیہ مشترکہ فوجی مشقوں ”الصمصام6“ کیلئے سعودی فوج کا دستہ اسلام آباد پہنچ گیا

اسلام آباد

اسلام آباد(ویب ڈیسک)سعودی عرب کے فوجیوں کا ایک دستہ جمعرات کواسلام آباد پہنچ گیاہے جو آئندہ ہفتے ہونےوالی دونوں ملکوں کی مشترکہ جنگی مشقوں میں حصہ لے گا جو”الصمصام6“ کے نام سے ہوناہیں۔

سعودی میڈیارپورٹ کے مطابق یہ مشقیں دونوں ملکوں کی مسلح افواج کے درمیان تربیتی پروگرام کا حصہ ہیں جن کا مقصدفوجیوں کی لڑاکا صلاحیتوں میں اضافہ کرناہے۔روزنامہ جنگ کے مطابق مشقوں کا مقصد دونوں برادر ممالک کے درمیان تعاون کا فروغ بھی ہے۔یاد رہے کہ دونوں ملکوں کی انجیئرنگ کورز کے درمیان بھی حال ہی میں مشقیں ہوئی ہیں جو جمعرات کو ختم ہوئیں ،اس موقع پر دونوں ملکوں کے اعلیٰ فوجی حکام بھی موجود تھے۔