احتساب عدالت میں پیشی کے بعد کیپٹن صفدر کی گولڑہ شریف مزار پر حاضری
اسلام آباد(یو این پی)احتساب عدالت میں پیشی کے بعد وزیراعظم کے داماد کیپٹن (ر)صفدر نے گولڑہ شریف مزار پر حاضری دی ، اس موقع پر ان کے پیر سیال شریف بھی ان کے ہمراہ تھے۔جمعہ کوسابق وزیراعظم کے داماد احتساب عدالت میں پیشی کے بعد اپنے پیر سیال شریف کے ہمراہ گولڑہ شریف پہنچے اور مزار پر حاضری دی ، اس موقع پر لیگی کارکنان کی بڑی تعداد بھی ان کے ہمراہ تھی۔کیپٹن(ر) صفدر نے مزار پر حاضری کے دوران پاکستان کی سلامتی کی خصوصی دعا کی ۔