الیکشن کمیشن نے عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کامختصر حکم نامہ جاری کر دیا

اسلام آباد

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن نے عمران خان ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کامختصر حکم نامہ جاری کر دیا ہے ،جس کے مطابق فیصلہ 3-2کی اکثریت سے دیا گیا ہے۔

لاٹھی گولی اور گالی کی سیاست ہمارے نبی ﷺ کی سیرت نہیں,رانا ثنا ء اللہ کسی ایک عالم دین کا نام بتائیں جو قادیانیوں کو مسلمان سمجھتا ہو؟:سینیٹر ساجد میر
الیکشن کمیشن کے مطابق عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری تین دو کی اکثریت سے جاری کیے گئے،ممبر پنجاب اور سندھ نے وارنٹ گرفتاری کی مخالفت کی دونوں ممبران نے اختلافی نوٹس جمع کرائے۔ بلوچستا ن اور خیبر پختون خوا کے ممبران نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کے حق میں فیصلہ دیا ہے ۔
چیف الیکشن کمشنر نے بھی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کے حق میں فیصلہ دیا۔
مختصر حکم نامہ میں عمران خان سے کر اچی ایئرپورٹ پر خطاب کے دوران توہین آمیز بیان پر بھی جواب طلب کیا گیاہے۔
واضح رہے عمرا ن خا ن کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے پاس توہین عدالت کی کارروائی کااختیار نہیں ،جس پر ترجمان الیکشن کمیشن کے نے کہا کہ آئین میں یہ بات موجود ہے کہ الیکشن کمیشن یہ کارروائی کرسکتا ہے ،عمران خان کے وکلا ان کو غلط گائیڈ کررہے ہیں۔
قبل ازیں الیکشن کمیشن نے توہین عدالت کیس میں عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے 26اکتوبر کوگرفتار کرکے پیش کرنے کاحکم دیا ہے ۔