’اگر نواز شریف وزیر اعظم رہتے تو پھر شاید پاکستان۔۔۔‘ حامد میر کا انتہائی حیران کن دعویٰ، جان کر آپ بھی سوچنے پر مجبور ہو جائیں گے

’اگر نواز شریف وزیر اعظم رہتے تو پھر شاید پاکستان۔۔۔‘ حامد میر کا انتہائی ...
’اگر نواز شریف وزیر اعظم رہتے تو پھر شاید پاکستان۔۔۔‘ حامد میر کا انتہائی حیران کن دعویٰ، جان کر آپ بھی سوچنے پر مجبور ہو جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر صحافی و اینکر پرسن حامد میر کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی نا اہلی کی وجہ سے خواجہ آصف کو وزیر خارجہ بنانا پڑا ، اگر نواز شریف وزیر اعظم رہتے تو پھر شاید پاکستان وزیر خارجہ سے محروم ہی رہتا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے حامد میر کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف متحرک آدمی ہیں اس لیے وہ بطور وزیر خارجہ بھی خاصے متحرک نظر آ رہے ہیں، ان کے زیادہ متحرک ہونے کی وجہ یہی ہے کہ اس وقت پاکستان کو عالمی دباﺅ کا سامنا ہے ، اب تک کی ان کی کارکردگی دیکھی جائے تو لگتا ہے کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے انہیں وزیر خارجہ بنا کر درست فیصلہ کیا ہے۔

” ملا عمر کو یہ بات بتائی تو انہوں نے ماتھے پر ہاتھ مار کر کہا یارا واقعی عورت مجھے سپورٹ کرتی ہے تو پھر ایسا کرو۔۔۔“ کئی برس بعد حامد میر نے ملا عمر سے ملاقات کی ایسی تفصیل بیان کر دی کہ آپ کو بھی ہنسی آجائے گی
انہوں نے کہا کہ حکومت کی خارجہ پالیسی میں تبدیلی آ رہی ہے لیکن ن لیگ نے کسی غلطی کے احساس کی وجہ سے خواجہ آصف کو وزیر خارجہ نہیں بنایا بلکہ نواز شریف کی نا اہلی کی وجہ سے انہیں وزیر خارجہ بنانا پڑا ہے۔ جب تک نواز شریف وزیر اعظم رہے انہوں نے وزارت خارجہ اپنے پاس ہی رکھی لیکن اب چونکہ وہ وزیر اعظم نہیں رہے تو اس لیے کسی نہ کسی کو تو وزیر خارجہ بنانا ہی پڑنا تھا تو نگاہِ انتخاب خواجہ آصف پر ٹھہری۔

مزید :

اسلام آباد -