سینیٹر ساجد میر کی وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال سے ملاقات،مولانا علی محمد ابوتراب کے اغوا اور اسکے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد

اسلام آباد ( ) مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے امیر سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال سے انکے دفتر  میں ملاقات کرتے ہوئے بلوچستان سے اغوا ہونے والےجماعت کے سینئر نائب امیر  مولانا علی محمد ابوتراب کے اغوا اور اسکے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر پروفیسر ساجد میر  نے وفاقی وزیر مواصلات ڈاکٹر حافظ عبدالکریم کے ہمراہ وزیر داخلہ احسن اقبال سے ان کے آفس میں ملاقات کی اور مولانا علی محمد ابو تراب کے  اغوا اور ملک بھر کے جماعتی حلقوں میں پائی جانے والی تشویش سے انہیں اگاہ کیا ۔اس موقع پر  وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے مولانا علی محمد ابوتراب کے اغوا کے واقعہ پرتشویش کا اظہار کیا اور انکی بازیابی کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کرائی اور وعدہ کیا کہ حکومت اور اسکے ماتحت ادارے مولانا کی بازیابی کے لیے تمام تر کاوشیں بروئے کار لائیں گے ۔وفاقی وزیر داخلہ نے وزارت داخلہ کے حکام، آئی جی بلوچستان اور متعلقہ اداروں سے اس ضمن میں رپورٹ بھی طلب کر لی ہے ۔