نواز شریف سیاستدان ہوتے تو اہلیہ کی بیماری کے پیچھے نہ چھپتے:فواہد چوہدری

اسلام آباد

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کے رہنمافواہد چوہدری نے کہاہے کہ نوازشریف اگرسیاستدان ہوتے تو اہلیہ کی بیماری کے پیچھے نہ چھپتے ،سابق وزیراعظم کی جانب سے اپیلوں کا مقصد ریفرنسز کے لئے مقررہ 6 ماہ کی مدت ختم کرانا ہے۔

بھارتی فوج کی جارحیت،لائن آف کنٹرول کے مختلف سیکٹرز میں شہری علاقوں پر فائرنگ
تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی جانب سے نظرثانی اپیل کا مقصد سپریم کورٹ کی نگرانی ہٹانے کی کوشش اورریفرنسز کے لیے مقررہ 6 ماہ کی مدت ختم کرانا ہے لیکن ہم نے اس معاملے کا پیچھا کیا ہے اور اس کو انجام تک پہنچائیں گے۔انہوں نے کہا کہ کرپشن اگر شریف فیملی کے سوا کسی نے کی ہوتی تو سب جیل میں ہوتے لیکن نیب مکمل طور پر شریف فیملی سے ملا ہوا ہے جبکہ چیئر مین نیب کو فرانس میں سفارتکاری کی پیش کی گئی۔فواد چوہدری نے مزید کہا کہ جب جے آئی ٹی بنائی گئی تون لیگ نے عدالت کے باہر مٹھائی کھلائی تھی لیکن جب فیصلہ ان کے خلاف آیا تو جے آئی ٹی اور عدالت بری لگنے لگی۔