’میں آصف زرداری سے یہ شرط ہا ر گیا تھا اور پھر میں نے کالم لکھ کر اس کا سرعام اعتراف بھی کیا تھا ‘ حامد میرنے ایسے راز سے پردہ اٹھا دیا کہ جان کر آپ کی حیرت کی انتہا نہ رہے گی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )سینئر صحافی حامد میرنے کہاہے کہ میری اور آصف زرداری صاحب کی ملاقات ہوئی تو میں نے ان سے کہا کہ افتخار چوہدری کو بحال ہونا چاہیے آپ بھی ساتھ دیں تو انہوں نے کہا کہ افتخار چوہدری سیاستدان ہے ،ریٹائرمنٹ کے بعد یہ سیاسی جماعت بنائے گا اور صدارتی نظام کا نعرہ لگائے گا ۔
نجی ٹی وی 92 نیوز کے پروگرام میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے حامد میر کا کہناتھا کہ میں نے ان سے کہا کہ نہیں افتخار چوہدری تو ہمارے ہیرو ہیں وہ ایسا کچھ نہیں کر یں گے ،افتخار چوہدری کی بحالی کیلئے لانگ مارچ پر نوازشریف بھی راضی نہیں تھے اور ان کو منانے کیلئے وکلاءکا ایک وفد گیا تھا تاہم آصف زرداری کی بات درست ثابت ہوئی اور افتخار چوہدری نے ریٹائرمنٹ کے بعد سیاسی جماعت بنائی اور صدارتی نظام کا نعرہ لگایا جس پر زرداری صاحب نے مجھے کہا کہ آپ شرط ہار گئے ہیں ،اب آپ کو اس کا اعتراف کالم لکھ کر کرناچاہیے ،میں نے پھر کالم لکھا اور اس بات کا اعتراف کیا ۔